Aug ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۴ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں نمازعید کے اجتماعات پر پابندی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں نمازعید کے اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

حکومت نے جموں وکشمیر میں عیدالاضحی پر بھی کرفیو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید کی نماز کے لیے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دے سکتے کیونکہ جمعہ والے دن نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد ہنگامے پھوڑ پڑے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کی نماز کے بعد وادی بھر میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہوئےتھے۔

واضح رہے کہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے جس کے سبب گھروں میں کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے لگی ہیں اور ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

ٹیگس