ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان 10 معاہدوں پر دستخط
ہندوستان اور بھوٹان کےمابین مذاکرات کےدوران 10 معاہدوں پردستخط ہوئے۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے بھوٹان کے اپنے ہم منصوب لوٹے شیرنگ سے ہفتہ کو مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کومضبوط بنانے کے اقدامات پرغور کیا۔ دونوں ممالک نے خلائی تحقیقات، ہوا بازی، آئی ٹی، توانائی اور بجلی کے شعبوں میں 10 ایم او یو پر دستخط کئے۔
سارک کرنسی تبادلہ کے تحت بھوٹان کے لئے کرنسی کی تبادلہ کے دائرہ کو بڑھانے پر نریندرمودی نے کہا کہ ہندوستان کا رخ مثبت ہے۔ غیر ملکی زر مبادلہ کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے متبادل زر مبادلہ کے نظام کے تحت بھوٹان کو اضافی 10 کروڑ ڈالر دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی دوسری باربھوٹان پہنچنے ہیں اور اس سال مئی میں پھر سے منتخب ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔