ہندوستان میں انتخابی نتائج ، این ڈی اے کی پوزیشن مستحکم
Oct ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاستوں میں ہوئے انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
مہاراشٹر سے مسلسل آنے والے انتخابی نتائج کے مطابق این ڈی اےکی سیٹوں میں اضافہ ہوتانظرآرہاہے۔ یہاں، کانگریس کے مقابلے میں این ڈی اے زیادہ نشستوں پرآگے چل رہی ہے۔ این ڈی اے نے ریاست کی 166 سیٹوں پربرتری حاصل کی ہے۔ اس وقت ، یو پی اے92 نشستوں پر آگے ہے۔ دوسری جماعتوں کو صرف30سیٹوں پر ہی برتری ہے۔وہیں ہریانہ میں کانگریس، بی جے پی کو کاٹنے کی ٹکردیتی نظرآرہی ہے۔ ابتدائی رجحانات کے مطابق ہریانہ میں بی جے پی35، کانگریس 32 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے جبکہ جے پی پی 13اور دیگر8 پرآگے چل رہے ہیں۔