مہاراشٹر میں بی جے پی، ہریانہ میں جوڑ توڑ شروع
مہاراشٹرمیں ایک بار پھر شیو سینا بی جے پی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔
لوک سبھا الیکشن 2019 کے بعد ہندوستان کے رائے دہندگان نے ایک بار پھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے اتحادی شیو سینا کے ساتھ مہاراشٹر میں دوبارہ اقتدارکی کمان سونپ دی جبکہ ہریانہ میں بھی وہ اکثریت سے دور رہنے کے باوجود سب سے بڑی پارٹی کے طور پر حکومت بنانے کی دعویدار بن گئی ہے۔
مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے نتائج کے مطابق بی جے پی کو ۱۰۲ ،شیو سینا کو ۵۷ ،کانگریس کو ۴۷ اور این سی پی کو ۵۳ سیٹوں پر کامیابی ملی ہے ۔ جبکہ ایم آئی ایم کے ۲ سماج وادی پارٹی کے دو اور منسے کا ایک امیدوار کامیاب ہواہے۔ اس الیکشن نے حیرت انگیز نتائج دیئے ہیں جس میں جہاں فڈنویس سرکار کےآٹھ وزراء شکست سے دوچار ہوئے وہیں کانگریس کے قد آور مسلم لیڈر نسیم خان صرف چار سو۴۷ ووٹوں سے ہار گئے جبکہ باندرہ ایسٹ شیو سینا کے گڈھ میں کانگریس کے نوجوان امیدوار ذیشان بابا صدیقی نے شیو سینا کے امیدوار جو ممبئی کے مئیر بھی ہیں وشواناتھ مہاڈیشور کو شکست سے دوچار کیا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے ہریانہ اور مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔