ہندوستان: نکسلیوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i358138-ہندوستان_نکسلیوں_کے_حملے_میں_4_سکیورٹی_اہلکار_ہلاک
ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ (Jharkhand) کےچندوا تھانہ کےعلاقے میں نکسلیوں نے گھات لگاکرپی سی آروین کو نشانہ بنایا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Nov ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: نکسلیوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ (Jharkhand) کےچندوا تھانہ کےعلاقے میں نکسلیوں نے گھات لگاکرپی سی آروین کو نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کل رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے چاندوا تھانے علاقے میں مسلح ماؤنوازوں نے سرکاری کارمیں سوارپولیس اہلکاروں پرحملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ماؤنوازوں نے پولیس کی ٹیم پرگھات لگاکرحملہ کیا جس میں ایک سب انسپکٹرسمیت چارپولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں پانچ مرحلے میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ 30 نومبرکوپہلے مرحلے کا الیکشن ہے۔ اس سے قبل جون میں جھارکھنڈ کے سرائے کیلا - کھرساواں میں نکسلی حملہ ہوا تھا، جس میں پانچ پولیس اہلکارہلاک ہوئے تھے۔