Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • سخت سکیورٹی میں جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ شروع

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں آج 30 نومبرکوپہلے مرحلے میں لاتیہار، گڑھوا، پلامو، گملا، لوہردگا اورچترا ضلع کی 13 اسمبلی سیٹوں پر سخت سکیورٹی میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ یہ سبھی اضلاع نکسلی متاثرہ علاقے شمارہوتے ہیں۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج 6 اضلاع کی 13 اسمبلی نشستوں پرووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس مرحلے میں رائے دہندگان کئی اہم لیڈروں کی قسمت طے کریں گے۔ پہلےمرحلے میں کل 189 امیدوارمیدان میں ہیں، جن میں 174 مرداور15 خواتین امیدوارہیں۔

پہلے مرحلے میں بی جے پی نے 13 میں سے 12 سیٹوں پراپنےامیدواراتارے ہیں جبکہ عظیم اتحاد میں جےایم ایم چار، کانگریس 6 اورآرجے ڈی تین سیٹوں پرالیکشن لڑرہی ہیں۔

اس مرحلے کےلئے کل 3906 انتخابی مراکزبنائے گئے ہیں۔ کل 989 ووٹنگ مراکزسے ویب کاسٹنگ کی جائےگی۔

اسمبلی انتخابات کے دوران گھاگھرا سے کٹھ ٹھوکوا جانے والے پل کونکسلیوں نے بم سے اڑا دیا ہے ہر چند کہ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے مقصد سے نکسلیوں نے یہ کارروائی کی ہے۔

ٹیگس