Nov ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  •   جھار کھنڈ میں اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ، تریسٹھ فیصد سے زائد ووٹنگ

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں تریسٹھ فیصدسے زائد ووٹنگ کی خبر ہے۔

ہندوستانی میڈیا ذرائع کے مطابق سنیچر کو ریاست جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیرہ اسمبلی نشستوں کے لئے پولنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے ختم ہوگئی۔

پولنگ کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے کی خبر نہیں ہے ۔

پولنگ کا تناسب مجموعی طور پر تریسٹھ اعشاریہ پانچ دو فیصد تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق ریاست کے تیرہ اسمبلی حلقوں میں ایک سو نواسی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگیا۔

سب سے زیادہ پولنگ گملا اسمبلی حلقے میں ہوئی جہاں ووٹنگ کا تناسب سڑسٹھ اعشاریہ تین زیرو فیصد رہا جبکہ سب سے کم پولنگ چترا اسمبلی حلقے میں ریکارڈ کی گئی ۔

جہاں صرف چھپن اعشاریہ پانچ نوفیصد لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئےتھے۔ سبھی پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ہی گشتی سیکورٹی دستوں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی تھی ۔

سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی گئی ہے کہ جھارکھنڈ کے اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے میں جن تیرہ حلقوں میں سنیچر کو پولنگ ہوئی ، ان میں بیشتر نکسلی تحریک سے متاثرہ علاقے ہیں ۔

 

ٹیگس