Dec ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران و ہندوستان کے مابین تجارتی تعاون سے متعلق سیمینار

ہندوستان میں ایرانی سفارتخانہ اور ہندوستانی یوکو بینک ( UCO Bank)کے درمیان تعاون کے ساتھ اس تجارتی سیمینار کا کلکتہ میں انعقاد کیا گیا.

اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعاون کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی سفیرعلی چگنی سمیت ایک سو سے زائد ہندوستان کے تاجروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ایرانی سفیر نے اس سیمینار سے خطاب میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے.علی چگنی نے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ بینکاری تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نان آئل شعبے میں تجارتی تعلقات بڑھانا اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ضروری ہے اور امریکہ کی غیرقانونی اور یک طرفہ ظالمانہ پابندیاں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ کا باعث نہیں بننا چاہئیے۔

اس اجلاس کے دوران ایرانی سفیر ہندوستانی یوکو بینک کے منیجینگ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران تجارتی اور بینکاری تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا.

ٹیگس