جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ
ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں پیرکو اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے گئے -
ریاست جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں پیر کو پندرہ نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے جس میں دو سو اکیس امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم مشینوں میں بند ہوگیا -
ریاست جھارکھنڈ کے الیکشن کمشنر ونے کمارچوبے کا کہنا ہے کہ پیر کو پندرہ نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات میں اڑتالیس لاکھ کےقریب رائے دہندگان کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا حق حاصل تھا -
چوتھے مرحلے کے انتخابات میں تیئیس خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں -
پیر کو ہونے والی ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے ختم ہوگئی جبکہ بعض نشستوں پر سیکورٹی کے مد نظر تین بجے ہی پولنگ ختم ہوگئی - جھارکھنڈ میں پانچویں اور آخری مرحلے کے انتخابات کے لئے بیس دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی تیئیس دسمبر کو ہوگی ۔