Dec ۲۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
  • جھارکھنڈ میں آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع

ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں پانچویں اور آخری مرحلے کی 16سیٹوں کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوگئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع  کا کہنا ہے کہ پانچویں مرحلے میں 29 خواتین سمیت کل 237 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ اس کے تحت جرمنڈی سیٹ سے سب سے زیادہ 26 اور پوڑئیاہاٹ سیٹ کے لئے سب سے کم آٹھ امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کی قسمت کا فیصلہ 4005287 ووٹر آج  شام پانچ بجےتک 5389 پولنگ بوتھوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سےفیصلہ کریں گے۔

ٹیگس