جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹوں کی گنتی شروع
Dec ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ میں اسمبلی کی کل 81سیٹوں کےلئے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان آج صبح ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔
ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ سبھی ضلع ہیڈکوارٹروں میں کل 82 ہال میں آج صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ووٹوں کی گنتی کےلئے کل 1478ٹیبل لگائے گئے ہیں۔
پہلے سروس کی گنتی ہوگی اور اس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کے ووٹوں کی گنتی کی جائےگی۔گنتی شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔دوپہر ایک بجے پہلا اور شام سات بجے آخری نتیجہ آنے کی امید ہے۔