لائن آف کنٹرول پر پاکستان کے 6 فوجی مارے گئے : ہندوستان
ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے 6 فوجی مارے گئےہیں۔
ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ شب سےلےکرابھی تک ایل او سی پرپاکستان کے4 فوجی مارے گئے ہیں۔ ہندوستان نے پاکستان کی تین چوکیوں کوبھی تباہ کیا ہے۔ کل دوپہرکوبھی پاکستان کے خلاف حاجی پورسیکٹرمیں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پی اوکےکےدیوا سیکٹرمیں دو پاکستانی فوجی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانی فوج کے 6 اہلکار مارے گئے۔
واضح رہےکہ گزشتہ جمعرات کواڑی سیکٹرمیں ہندوستانی فوج کا ایک صوبیدارمارا گیا تھا۔ اس سےدودن قبل جموں وکشمیرکےکپواڑہ علاقے میں ہندوستانی فوج کا ایک ڈرائیور سوربھ کٹارا بھی گرینیڈ حملے میں مارا گیا۔
یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک دوسرے پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔