Dec ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں انٹرنیٹ پرپابندی کا نیا عالمی ریکارڈ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں انٹرنیٹ پر پابندی کا نیاعالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں سال 2019 میں دنیا کی طویل ترین اور ریکارڈ ساز انٹرنیٹ قدغن کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے جس کے باعث یوں تو جملہ شعبہ ہائے حیات متاثر ہوئے لیکن صحافیوں، طلبا اور تاجروں کو جن متنوع مسائل و مشکلات سے دوچار ہونا پڑا وہ ان کے تصور سے ہٹ کرہیں اور اپنی جگہ فقیدالمثال بھی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کے جموں کشمیر کو دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے پیش نظر جموں کشمیر اور لداخ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئی تھیں اور جمعہ کو 145 دنوں کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال کی گئی جبکہ جموں میں صرف براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال ہیں اور وادی میں تمام طرح کی انٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل ہیں اورفی الوقت زمینی سطح پر صورتحال جوں کی توں ہی ہے۔

ٹیگس