Feb ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کی جانب سے ہندوستان کو وینزویلا کا تیل خریدنے کی پیشکش

نیوز ایجنسی رائٹرز نے بتایا ہے کہ روس سے تیل کی درآمد میں کمی کے بعد امریکہ نے ہندوستان کو وینزویلا سے تیل خریدنے کی پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ، جس نے گزشتہ سال ہندوستان پر وینزویلا سے تیل کی خریداری کی وجہ سے محصولات عائد کیے تھے،اب نئی دہلی کو بتایا ہے کہ وہ وینزویلا سے تیل کی خریداری دوبارہ شروع کر سکتا ہے تاکہ روسی تیل کی درآمد میں کمی کا ازالہ کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ کی جانب سے ٹیرف میں کمی کی صورت میں ہندوستان نے روس سے خام تیل کی خریداری میں کمی کا وعدہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان آنے والے مہینوں میں روس سے تیل کی درآمدات میں روزانہ کئی لاکھ بیرل کمی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ 2025 میں ہندوستان سمیت، وینزویلا سے تیل خریدنے والے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔

بعد ازان ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 جنوری کو انہیں اغوا کرکے امريکہ منتقل کردیا تھا۔

رائٹرز کے مطابق تب سے، واشنگٹن نے کراکس حکومت کو ڈکٹیشن دے رہا ہے جس کا مقصد وینزویلا کی تیل کی صنعت کو غیر معینہ مدت تک کنٹرول کرنا ہے۔  

ٹیگس