کشمیر میں 2 ہندوستانی فوجی مارے گئے
Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
کشمیر میں 2 ہندوستانی فوجی مارے گئے۔
ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کےآغازکے ساتھ ہی آج بدھ کے روز ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع راجوری کی لائن آف کنٹرول پر دراندازوں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں ہندوستانی فوج کے2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فوجی نوشہرہ سیکٹر میں تلاشی مہم کے دوران مارے گئے اور یہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔