Jan ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • عمان کے سلطان کے انتقال پرہندوستان میں عام سوگ

عمان کے سلطان کی موت پر حکومت ہند نے ایک دن کا سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ہندوستان میں آج سلطان قابوس کے انتقال پر عام سوگ منایا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور سرکاری سطح پر کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔ عمان کا قومی پرچم بھی چالیس دن تک سرنگوں رہے گا۔ عمان میں تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عمان پر پچاس سال تک حکمرانی کرنے والے سلطان قابوس کا دو روز قبل اُناسی برس میں انتقال ہوا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے جو ایرانی حکومت کی نمائندگی میں عمان کے سلطان قابوس کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے مسقط کے دورے پر ہیں عمان کے نئے سلطان ھیثم بن طارق سے ملاقات کی - ایران کے وزیرخارجہ نے اس ملاقات میں سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے عمان کا نیا سلطان بننے پر ھیثم بن طارق کو مبارکباد بھی پیش کی - وزیرخارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عمان جیسے دیرینہ دوست کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔

 

ٹیگس