Jan ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۳ Asia/Tehran
  • ممبئی میں ہندوستانی تاجروں اور صنعتکاروں سے وزیرخارجہ کا خطاب

ایران کے وزیرخارجہ نے جمعہ کو ممبئی میں ہندوستان کے تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں توسیع پر زور دیا ہے

ممبئی سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ممبئی میں ہندوستانی صنعتکاروں اور تاجروں کے اجلاس سے خطاب میں دوطرفہ تجارتی تعلقات اور تعاون میں توسیع  پر زور دیا - اس اجلاس میں ریاست مہاراشٹر کے وزیرصنعت بھی موجود تھے - اس موقع پر وزیرخارجہ نے ہندوستانی تاجروں اور صنعتکاروں کے سوالوں کے جواب بھی دئے -

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف رائے سینا ڈائیلاگ فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو نئی دہلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر اور قومی سلامتی کے امورکے مشیر اجے ڈوبھال سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور رائے سینا اجلاس میں ایران کے موقف کی وضاحت کی

ٹیگس