Mar ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • پارٹی کارکن کورونا مخالف مہم میں جٹ جائیں: نریندر مودی

ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں سے کہا ہے کہ ہر قسم کی سیاسی اور تنظیمی سرگرمیاں بند کر کے کورونا وائرس کی روک تھام کی مہم میں فعال ہوجائیں۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو ان آئی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی ہفتے وار میٹنگ میں کہا کہ اس وقت پارٹی کے کارکنوں کو پوری طرح کورونا وائرس کے خلاف مہم میں لگ جانا چاہئے۔ 
انھوں نے کہا کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو اس وقت تک کوئی بھی سیاسی اور تنظیمی مہم یا پروگرام نہیں چلانا چاہئے جب تک کورونا وائرس کی وبا ختم نہیں ہوجاتی۔ انھوں نے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں کورونا وائرس کے بارے میں، عوام کے درمیان بیداری مہم چلائیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کا پیغام پارٹی میں نچلی ترین سطح تک پہنچنا چاہیئے۔ 
یاد رہے کہ ہندوستان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ منگل تک ملک میں کورونا وائرس میں ایک سو پچیس افراد کے مبتلا ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے دو افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 

ٹیگس