Apr ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • لاک ڈاؤن کا فیصلہ تیاری کے بغیر کیا گیا: سونیا گاندھی

ہندوستان کی حزب اختلاف کانگریس پارٹی نے ملک میں اکیس دن کے لاک ڈاؤن کو بغیر تیاری کے کیا جانے والا فیصلہ قرار دیا ہے۔

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی یو ان آئی کے مطابق کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کو نئی دہلی میں پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر تیاری کے ہی ملک میں اکیس دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ۔

انھوں نے کہا کہ بغیر تیاری کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں مزدور بیکار اور اپنے بال بچوں کے ہمراہ پیدل ہی اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے۔ محترمہ گاندھی کا کہنا تھا کہ ملک کے نوے فیصد لوگ غیر منظم سیکٹر میں کام کرتے ہیں جس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے ان لوگوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات لازمی تھے۔

محترمہ سونیا گاندھی نے کانگریس کی ریاستی حکومتوں اور پارٹی کی سبھی ذیلی تنظیموں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ سب مل کے کورونا وائرس سے عوام کے بچاؤ اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کام کریں ۔

ٹیگس