May ۲۸, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پاکستان میں پھنسے شہریوں کو واپسی کی اجازت دے دی

حکومت ہندوستان نے لاک ڈاؤن اور سرحد بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے اپنے شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے۔

 میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس وقت پاکستان کے مختلف شہروں میں تین سو کے قریب ہندوستانی شہری پھنسے ہوئے ہیں جن میں کشمیری طلبہ بھی شامل ہیں جو لاھور کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق پاکستان میں پھنسے ہندوستانی شہری ہفتے کے روز واہگہ اٹاری سرحد کے راستے وطن واپس جائیں گے۔ حکومت ہندوستان نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کی گئی  واہگہ اٹاری سرحد کو خصوصی طور پر ایک دن کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے وطن واپسی کے خواہاں تمام ہندوستانی شہریوں کو سرحد پر پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
 یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی پائی جاتی ہے اور پاکستانی فوج نے  بدھ کو  ہندوستانی فوج کا ایک ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کا دعوی کیا ہے۔

ٹیگس