Jun ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • موبائل فون بنانے میں ہندوستان کا دعوی

ہندوستان نے موبائل فون بنانے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن جانے کا دعوی کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، روی شنکر پرساد نے منگل کو ایک کانفرنس میں اعلان کیا کہ ہندوستان موبائل فون بنانے میں دنیا کے صف اول کے ملکوں میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ چند برس میں ہندوستان کو اس میدان میں دنیا کا ٹاپ ملک بنانے کے ہدف پر کام کر رہی ہے۔
روی شنکر پرساد نے اس پریس کانفرنس میں پچاس ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تین نئے منصوبوں کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔

ٹیگس