Jun ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۲:۱۹ Asia/Tehran
  • معیشت کی بحالی کے لئے کورونا کو لگام دینا ضروری: مودی

ہندوستان کے وزیر اعظم نے معیشت کی بحالی کے لئے کورونا کا پھیلاؤ روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ 

نئی دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو ریاستی وزرائے اعلا کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مقابلے میں ہمیں جتنی کامیابی ملے گی، اتنی ہی معیشت بہتر ہو گی اور روزگار کے مواقع میں وسعت آئے گی۔ 
ہندوستان کے وزیر اعظم مودی نے یہ بات ایسے عالم میں کہی ہے کہ پورے ملک میں کورونا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں دی گئی مراعاتوں اور چھوٹ کے بعد پورے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آ گئی ہے۔ 
ہندوستان میں کورونا کا پھیلاؤ شروع ہونے کے بعد وزرائے اعلا کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ چھٹی ویڈیو میٹنگ تھی۔ نریندر مودی نے اس آن لائن میٹنگ کے آغاز سے قبل کورونا سے نمٹنے اور معیشت کی بحالی کے لئے اپنی تجاویز پیش کرنے کے ساتھ ہی وزرائے اعلا سے اس سلسلے میں تجاویز طلب کیں۔ 

ٹیگس