بالآخر ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تھمتی دکھائی دیں
ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تین ہفتے میں پہلی بار استحکام دیکھا گیا ہے۔
ہندوستان میں تین ہفتے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا لیکن اتوار کو کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کو دہلی میں پیٹرول اسّی روپے اڑتیس پیسے فی لیٹر پر اور ڈیز ل اسّی روپے چالیس پیسے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔
ہندوستان میں گزشتہ تین ہفتے میں دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر نو روپے بارہ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کو دہلی کے ساتھ ہی کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام نظر آیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین ہفتے کے دوران دہلی کے ساتھ ہی ملک کے مزید تین میٹرو شہروں، کولکتہ، مبئی اور چنئی میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔