ہندوستان صلاحیتوں کا پاور ہاؤس، مودی
ہندوستان کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کو صلاحیتوں کا پاور ہاؤس قرار دیا ہے۔
نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے انڈیا گلوبل ویک دو ہزار بیس کے زیر عنواں شروع ہونے والی تین روزہ ورچوئل کانفرنس، سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہندوستان بقول ان کے صلاحیتوں کا پاور ہاؤس ہے جو کورونا سے بد حال دنیا کی بازآباد کاری میں بنیادی کردار ادا کرنے کے لئے بے چین ہے۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے بحالی کی بات کرنا فطری بات ہے اور ہندوستان کو عالمی بحالی سے جوڑنا بھی اتنا ہی فطری امر ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سب کو یقین ہے کہ ہندوستان دنیا کی بازآباد کاری میں قائدانہ اور بنیادی کردار ادا کرے گا۔
جمعرات سے شروع ہونے والی انڈیا گلوبل ویک دو ہزار بیس کے زیر عنواں تین روزہ ورچوئل کانفرنس میں دنیا کے تیس ملکوں کے پانچ ہزار مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Group1 Invite link
https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
Group2 Invite link
https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia