Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ایک دن میں29 ہزارافراد کورونا میں مبتلا

ہندوستان میں کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہفتے کے روز27 ہزار 114 اور جمعہ کے روز 26 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ہندوستانی میڈیا نے اتوار کے روز مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں کورونا انفیکشن کے 28 ہزار637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں اوراس طرح متاثرہ افراد کی تعداد8 لاکھ 49 ہزار 553 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 551 اموات ہونے سے اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 22 ہزار674 ہوگئی ہے۔

انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے ساتھ ساتھ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہےاور اب تک 5 لاکھ 34 ہزار621 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وبا نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں جس کے نہ صرف مریضوں میں بلکہ اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ 47 ہزار 288 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 67 ہزار 734 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 47 لاکھ 96 ہزار 308 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 794 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 74 لاکھ 83 ہزار 246 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے براہ مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس