ہندوستان ؛ دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی، عدالت عظمیٰ نے کمیشن کو فوری اجلاس بلانے کا حکم دے دیا
دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی مسلسل تشویشناک صورتحال کے بعد ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے کمیشن فار ایئر کوالٹی منیجمنٹ کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے اُسے ماہرین کی فوری میٹنگ بلانے کا حکم دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان:
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ کئی برسوں میں کیے جانے والے متعدد اقدامات کے باوجود، قومی راجدھانی کے علاقے میں ہوا کا معیار مسلسل خراب رہا ہے۔
عدالت نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے وقتاً فوقتاً اس مسئلے کو اٹھانے پر مجبور ہے، اُس نے ماہرین سے بھی مدد طلب کی، لیکن کوئی دیرپا بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔ سترہ دسمبر دوہزار پچیس کے اپنے سابقہ حکم کا حوالہ دیتے ہوئے، بنچ نے کہا کہ اس وقت، سی اے کیو ایم کو دوبارہ غور کرنے اور طویل مدتی اصلاحی اقدامات کو ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی، لیکن کمیشن نے ٹھوس ایکشن پلان کے بجائے صرف اسٹیٹس رپورٹ داخل کی۔