پاکستان ؛اسلام آباد میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اجلاس، مسائل کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
Jan ۰۷, ۲۰۲۶ ۲۱:۰۴ Asia/Tehran
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کےاجلاس میں مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید کی گئی ہے
سحرنیوز/پاکستان: اس اجلاس سے خطاب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ ساٹھ سال سے ملک میں ہائبرڈ حکومتیں ہیں، جب تک سب مل بیٹھیں گے نہیں، حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
اس موقع پررکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ ڈائیلاگ کا عمل ہمیشہ ہی پائیدار نتیجہ دیتا ہے اس لئے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کرنا چاہئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے لئے قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایاز صادق کو گرین سگنل دے دیا ہے۔