جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے سربراہ کے فرار کے بارے میں متضاد خبریں
متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے سربراہ میجر جنرل عیدروس الزبیدی کے فرار کے حوالے سے متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق، ایک طرف سعودی عرب انہیں ریاض آنے کی دعوت دی تھی تاہم وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق ریاض جانے کے بجائے نامعلوم مقام کی جانب فرار کر گئے ہیں۔
سعودی ذرائع کے مطابق جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے ہیں اور کونسل کے ارکان کو غیر یقینی صورتحال میں چھوڑ دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
سعودی ذرائع کے مطابق انہیں ریاض کی حمایت یافتہ یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی اور سعودی قیادت میں اتحادی افواج کی کمان کے ساتھ مذاکرات کے لئے سعودی عرب جانا تھا۔
دوسری جانب جنوبی عبوری کونسل کا کہنا ہے عیدروس الزبیدی کہیں فرار نہیں ہوئے بلکہ وہ عدن ہی میں ہیں اور اپنی سرگرمیوں کو انجام دے رہے ہیں۔
اُدھر یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کی حمایت یافتہ یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے ایک سرکاری حکم جاری کرتے ہوئے عیدروس الزبیدی کی رکنیت منسوخ کر دی اور ان پر "سنگین غداری" اور قومی سلامتی کے خلاف کارروائی کا الزام عائد کیا ہے۔