افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے الزامات کو اشتعال انگیز اور ناقابل قبول قرار دے دیا
افغان طالبان حکومت کے ترجمان نے پاکستانی فوج کے ترجمان کے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے دعوے پر ردعمل میں دعوے کی مذمت کی اور اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: افغانستان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ایکس پر لکھا کہ پاکستانی فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری کے بیانات نہ توحقیقت کے مطابق ہیں اور نہ ہی یہ ایک ذمہ دارانہ فوجی موقف کے معیار کے۔
انہوں نے کہا کہ کابل اس طرح کے بیانات کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان کو افغانستان کے خلاف غیر معقول دعوے اور پروپیگنڈا کرنے کے بجائے اپنے داخلی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
افغان عہدیدار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات میں زبانی مداخلت اور دھمکی آمیز زبان کا استعمال افغان عوام کے لیے کبھی بھی قابل قبول نہیں ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کے ترجمان جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ شب ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ طالبان افغانستان کے اندر سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کے سرپرست ہیں، ہمارے پاس معتبر معلومات ہیں کہ شام سے ڈھائی ہزار دہشت گردوں کو افغانستان منتقل کیا گیا ہے، ان میں سے ایک بھی پاکستانی نہیں ہے۔