Jul ۲۸, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • حکومت ہمیں علیحدگی پسندوں کے زمرے میں قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے: عمر عبد اللہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلا عمر عبداللہ نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ انہیں علیحدگی پسندوں کے زمرے میں قرار دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

جموں کشمیر کی ہند نواز سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلا عمر عبداللہ نے انگریزی روزنامے انڈین ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی اکثریت ان کی نظر بندی پر خوش تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا کہنا تھا کہ عمر عبداللہ کے ساتھ جو ہوا اچھا ہوا، انہیں بھارت ماتا کی جے کہنے کا اچھا صلہ ملا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعلا اور ہند نواز سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اس انٹرویو میں کہا کہ ان کی نظر بندی پر بعض کشمیریوں کا کہنا تھا کہ مجھے دو ہزار دس اور دو ہزار سولہ کے احتجاجی مظاہروں کو دبانے اور الیکشن لڑنے کا صلہ ملا ہے۔ 
عمرعبداللہ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی کی کارروائیوں سے ہماری حالت مضحکہ خیز بن گئی اور دہلی نے ہمیں علیحدگی پسندوں کے مساوی بنانے کی کوششیں بھی کیں۔ 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس