ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام ہڑتال اور کرفیو
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عوامی مظاہرے روکنے کے کیلئے بی جے پی کی مرکزی حکومت نے جہاں کرفیو نافذ کر دیا ہے وہیں آج عام ہڑتال بھی ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی نیشنل کانفرنس نے 5 اگست کو تاریخ کا سب سے سیاہ باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ دن ہے جب یکطرفہ، غیر جمہوری اور غیر آئینی اور جبری طور پر جموں و کشمیر کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق پر شب خون مارا گیا اور پارٹی جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے پُرامن اور آئینی جنگ لڑے گی۔
دوسری جانب پاکستان کی حکومت نے آج یوم استحصال منانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کار ریلیاں نکالی جائیں گی اور کشمیریوں پر مظالم کی تصویری نمائش کی جائے گی جبکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اور 5 اگست کو کشمیر ہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت کی جانب سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں لگائے گئے کرفیو کو ایک سال مکمل ہوگیا جس کی وجہ سے حکومت پاکستان 5 اگست 2020ء کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منا رہی ہے۔ اسکے علاوہ کشمیری جماعتوں کی اپیل پر آج عام ہڑتال کی گئی ہے۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link:10: https://chat.whatsapp.com/I1mQMKzFeYLJ75RCDasv4b