ہندوستان میں کورونا متاثرین کی تعداد بدستور شفایاب ہونے والوں سے زیادہ
ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان اس جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھپن ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا سولہ لاکھ چالیس ہزار افراد اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔
بدھ کے روز ہندوستان کی صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چھپن ہزار ایک سو دس افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد سولہ لاکھ انتالیس ہزار چھے سو ہو گئی ہے۔
اس عرصہ کے دوران ساٹھ ہزار نو سو ترسٹھ افراد جان لیوا وبا کی زد میں آئے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تیئیس لاکھ انتیس ہزار چھے سو انتالیس ہو چکی ہے اور آٹھ سو چونتیس اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد چھیالیس ہزار اکیانوے ہو گئی ہے۔
ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد چار ہزار انیس کے ساتھ اب بڑھ کر چھے لاکھ تینتالیس ہزار نو سو اڑتالیس ہو گئی ہے۔