Dec ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • ماہانہ ریڈیو پروگرام میں مودی جی کو تھالی یاد آئی

ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام میں ملک کے اندر تیار ہونے والی مصنوعات کے استعمال اور سوچ میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات میں عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک کے اندر تیار ہونے والی مصنوعات استعمال کریں۔

نریندر مودی نے دو ہزار بیس کے آخری من کی بات پروگرام میں کہا کہ انہیں خوشگوار اطلاعات مل رہی ہیں کہ سماج اور خاص طور سے ملک کے نوجوانوں کی سوچ میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے اور وہ ملک کے اندر تیار ہونے والی مصنوعات کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میڈ ان انڈیا‘ کے تعلق سے لوگوں میں بیداری آ رہی ہے۔ہندوستان کے

وزیر اعظم نے کہا کہ جب کورونا پھیلنے کے بعد پوری دنیا میں کرفیو جیسا نیا تجربہ کیا جا رہا تھا تو ہندوستان کے عوام نے تھالی بجا کر اس سلسلے میں پوری دنیا کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا تھا جس کو یاد رکھا گیا ہے۔
نریندر مودی نے اسی کے ساتھ صاف ستھرے ہندوستان ’سوچھ بھارت‘ کا سلوگن دوہراتے ہوئے ملک کو پلاسٹک سے آزاد کرانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

یہ بھی پڑھئے:

ہندوستان میں کسانوں کی تحریک، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا

ہندوستان، حکومت اور کسانوں کی رسہ کشی جاری

کسانوں کو نظرانداز کر کے گرودوارا جانے پر وزیر اعظم مودی کو تنقید کا سامنا

ٹیگس