Jan ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • سخت سردی کے باوجود ہندوستان میں کسان تحریک جاری

ہندوستان میں زرعی قوانین کی منسوخی کے لئے دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا دھرنا بیالیسویں روز بھی جاری رہا۔

بی جے پی حکومت کے وضع کردہ زرعی قوانین کے خلاف ہندوستانی کسانوں کا احتجاج بدستور جاری ہے اور بظاہر کوئی حل نکلتا نظر نہیں آ رہا ہے۔

حکومت اور کسان رہنماؤں کے درمیان اس مسئلے کو لے کر مذاکرات کے کئی دور انجام پا چکے ہیں اور دونوں طرف سے اپنے اپنے موقف پر اصرار کی بنا پر ان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

حکومت ان زرعی قوانین میں اصلاحات اور ان کے بارے میں کسانوں کے شکوک و شبہات دور کرنے کی بات کرتی ہے مگر وہ ان قوانین کی منسوخی کے لئے تیار نہیں ہے جبکہ کسانوں کا اصرار ہے کہ ان زرعی قوانین کو ختم کیا جائے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ہندوستان میں متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جائے گا دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا احتجاج بدستور جاری رہے گا۔

دریں اثنا ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ زرعی قوانین سے متعلق دائر کئے جانے والے کیس کی سماعت گیارہ جنوری کو کی جائے گی۔

ٹیگس