Jan ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • جیش الہند نے دہلی میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے نزدیک  ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

جیش الہند نامی گروہ نے نئی دہلی میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے نزدیک دھماکہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جیش الہند نامی اس ہندوستانی گروہ نے دھمکی دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں قدس کی غاصب حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں اس ملک میں صیہونیوں کے سفارتی مراکز کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔ اس دھماکے کے بعد نئی دہلی میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے اہلکاروں میں خوف و وحشت پھیل گیا جبکہ ہندوستانی صدر ، وزیر اعظم سمیت دیگر حکام سخت برہم ہیں ۔

 قابل ذکر ہے کہ جمعے کو نئی دہلی میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے قریب ایک بم دھماکا ہوا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ یہ دھماکہ، ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے دو روز بعد اور ہندوستان و صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی انتیسویں سالگرہ کے موقع پر ہوا ہے۔ جیش الہند نامی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ ہندوستانی عوام ، با رہا مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کی حمایت سے فلسطینوں پر صیہونی حکومت کے مظالم و جرائم اور تل ابیب و نئی دہلی کے درمیان فوجی تعاون پر اپنی نفرت کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

 

ٹیگس