ایران اور ہندوستان کے وزرائے دفاع کی ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے دفاع نے باہمی تعلقات اور علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حامتی نے جمعرات کو ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سامراج اور ظلم کے خلاف جدوجہد کو دونوں قوموں کے لئے مشترکہ تاریخی و ثقافتی ورثہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ، علاقائی اور عالمی سطح پر دفاعی پہلؤوں سمیت مختلف میدانوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایران و ہندوستان میں پائی جانے والی وسیع صلاحیتوں اور گنجائشوں کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔
ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ایران و ہندوستان کے تاریخی تعلقات کی جانب اشارہ کیا اور دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات بالخصوص دفاعی تعاون کے تحفظ او راس کی توسیع پر زور دیا۔