Feb ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • دہلی کی سرحد کو کسانوں کے لئے ملکی سرحد جیسا بنا دیا، گانگریس کا حکومت پر حملہ

ہندوستان میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران کسانوں کی ایک مہا پنچایت میں کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ایک طرف جہاں دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کی تحریک جاری ہے وہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری  پرینکا گاندھی نے مغربی اترپردیش کے علاقے بگھرا میں کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے مرکز کی نریندر مودی حکومت گزشتہ نوے دنوں سے دھرنے پر بیٹھے کسانوں کا درد سننے کو تیار نہیں ہے۔ 

انہوں نے  کہا کہ نوے دنوں سے لاکھوں کسان ملک کے دارالحکومت دہلی کے باہر بیٹھے ہوئے جدوجہد کر رہے ہیں اور دو سو پندرہ کسان شہید ہو چکے ہیں۔ پرینکا گاندھی کا کہنا تھا کہ قومی  دارالحکومت کی سرحدوں کو اس طرح سے بنا دیا گیا جیسے ملک کی سرحد۔

بی جے پی حکومت نے تین زرعی قوانین بنائے ہیں جن کے بارے میں اس کا دعوی ہے کہ وہ کسانوں کے حق میں ہیں جبکہ کسان ان قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہیں اپنے نقصان میں سمجھتے ہیں اور انکی فوری منسوخی پر بدستور اصرار کر رہے ہیں۔

ٹیگس