Mar ۰۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان کو خود کفیل بنانے پرمودی کی تاکید

ہندوستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سمندری مصنوعات کے مکمل استعمال کے ذریعے ملک کو خود کفیل بنانے کی سمت کام کر رہی ہے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے سمندری شعبے میں ملک کو خود انحصار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم ساحلی علاقوں کی وجہ سے سمندری پیداوار کے شعبے میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں اس لئے پوری صلاحیت سے ان کا استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

نریندرمودی نے 3 روزہ میری ٹائم انڈیا کانفرنس 2021 کا ​​ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی تہذیبیں ملک کے وسیع و عریض سمندری حدود میں پروان چڑھی ہیں جس نے ہماری خوشحال سمندری تاریخ کو ہزاروں برسوں سے سمندری ساحلوں کے ذریعے دنیا سے جوڑے رکھا ، اس لئے اس روایت کو اب پوری طاقت کے ساتھ  برقرار رکھنے اور ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سمندری مصنوعات کے مکمل استعمال کے ذریعے ملک کو خود کفیل بنانے کی سمت کام کر رہی ہے اور اس کے لئے سمندری علاقوں کی تیز رفتاری سے ترقی کی جا رہی ہے۔

اس کانفرنس کا مقصد سمندری شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ملک کو سمندری پیداوار کے شعبے میں خود کفیل بنانا ہے۔

ٹیگس