Mar ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے کولکتہ ریلوے کے دفتر میں بھیانک آگ

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتہ میں مشرقی ریلوے کے دفتر میں آگ لگنے سے کم سے کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔

کولکتہ سے موصول ہونے والی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کے مشرقی دفتر میں یہ آگ پیر کی رات لگی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بھیانک آگ ریلوے دفتر کی عمارت کی تیرھویں منزل پر لگی جہاں اکاؤنٹ آفیس ہے۔ آگ لگنے کے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس آفیسر، ریلوے کے دو ملازم اور فائر بریگیڈ کے چار اہلکار شامل ہیں۔
ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دس لاکھ روپے اور کنبے کے ایک فرد کو نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے بھی ہلاک ہونے والوں کے کنبے کے لئے دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

ٹیگس