Mar ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر وحشتناک

ہندوستان میں بھی کورونا کی دوسری لہر وحشتناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے۔

دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی تقریبا سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کی دوسری لہر میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے اڑسٹھ ہزار سے زائد نئے کورونا مریضوں کا اندراج کیا گیا ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اتوار کو ہندوستان میں باسٹھ ہزار سات سو چودہ، سنیچر کو باسٹھ ہزار دو سو اٹھاون جمعے کو اٹھاون ہزار آٹھ سو چھیاسی ، جمعرات کو تر پن ہزار چار سو چھہتر اور بدھ کو سینتالیس ہزار دو سو باسٹھ نئے مریضوں کا اندراج ہوا تھا۔

ہندوستان میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے پانچ لاکھ اکیس ہزار آٹھ سو آٹھ ہوگئی ہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید دو سو اکیانوے مریض جان کی بازی ہار بیٹھے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ اکسٹھ ہزار آٹھ سو تینتالیس ہوگئی ہے۔

 

ٹیگس