Apr ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں اضافہ

ہندوستان میں کورونا کے یومیہ نئے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر میں وحشتناک شدت آگئی ہے ۔

ہندوستانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک لاکھ تین ہزار پانچ سو اٹھاون نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ۔

جب سے کورونا شروع ہوا ہے، اس وقت سے یہ پہلا موقع ہے جب ہندوستان میں ایک دن میں کورونا کے ایک لاکھ سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔

اس دوران مزید چار سو اٹہتر کورونا کے مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ پینسٹھ ہزار ایک سو ایک ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ، مہاراشٹر میں دو سو بائیس، اس کے بعد پنجاب میں اکیاون اور چھتیس گڑھ میں چھتیس ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

ہندوستان میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے سات لاکھ اکتالیس ہزار آٹھ سو تیس ہوگئی ہے۔

ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر کا زور ریاست مہاراشٹر میں زیادہ ہے۔

مہاراشٹر حکومت نے کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی بندشوں کا اعلان کیا ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں انتیس ہزار تین سو چوالیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا ۔

ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کے چار لاکھ اکتس ہزار آٹھ سو چھیانوے ہوگئی ہے۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

ٹیگس