Apr ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں مسلسل تیزی

ہندوستان میں ایک ہفتہ کے دوران پندرہ لاکھ چونتیس ہزار سے زیادہ افراد جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس وبا سے حالات دن بہ بدن بد سے بد تر ہوتے جارہے ہیں۔  ایک ہفتہ میں اس ملک میں کورونا وائرس کے پندرہ لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہندوستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں دو لاکھ ، تہتر ہزار ، آٹھ سو ، دس نئے کیسز درج ہوئے جس سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پچاس لاکھ، سولہ ہزار، نو سو انیس ہوگئی ہے۔

وہیں اسی مدت کے دوران ریکارڈ ایک لاکھ، چوالیس ہزار، ایک سو، اٹھہتر مریض صحت مند ہوئے جس سے ہندوستان میں اب تک ایک کروڑ، انتیس لاکھ، ترپن ہزار، آٹھ سو، اکیس مریض اس موذی وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد انیس لاکھ کو عبور کرکے انیس لاکھ، انتیس ہزار، تین سو انتیس ہو چکے ہیں۔

اسی عرصے میں ، مزید سولہ سو انیس مریضوں کی موت کے ساتھ ہندوستان میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ، اٹھہتر ہزار، سات سو انہتر ہوگئی ہے۔
اب تک اس ملک میں بارہ کروڑ، اڑتیس لاکھ، باون ہزار،پانچ سو، چھیاسٹھ  افراد کو کورونا وائرس کا ویکسین دیا جاچکا ہے۔
ادھر دہلی میں کورونا وائرس انتہا پر پہنچنے کے بعد حکومت نے پیر کی رات دس بجے سے، چھے دنوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی وزیراعلی اروند کیجریوال نے لیفٹننٹ گورنر کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں اس لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران سبھی ضروری خدمات کو اس سے باہر رکھا گیا ہے۔ کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل اسٹور کھلیں گے اور شادی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔ شادی کی تقاریب میں پچاس لوگ شرکت کرسکیں گے اور اس کے لئے پاس جاری کئے جائیں گے۔

خبروں  کے لئے ہمارا نیا فیس بک پیج جوائن کيجئے 

 ٹویٹر پر ہمیں فالو کریں 

یوٹیوب پر ہمارے پروگرام دیکھنے کے لئے سبسکرائب کریں

یوٹیوب پر ڈراموں کے لئے سبسکرائب کریں 

 

ٹیگس