کیا پاکستانی فوج غزہ جائے گی؟ جنرل چوہدری کا جواب آیا سامنے
غزہ میں فوج بھیجنے کے سوال پر پاکستانی فوجی ترجمان نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں حکومت کا معاملہ ہے، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی۔
پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوجی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی کی ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، طالبان ہمارے سیکورٹی اہل کاروں کے سروں کو فٹ بال بناکر کھیلتے ہیں، ان سے مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں؟
غزہ میں فوج بھیجنے کے سوال پر پاکستانی فوجی ترجمان نے کہا کہ یہ ہمارا نہیں حکومت کا معاملہ ہے، غزہ میں امن فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی۔

ڈرون کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں، ڈرون کے حوالے سے طالبان کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی، امریکا کے کوئی ڈرون پاکستان سے نہیں جاتے، وزارت اطلاعات نے اس کی کئی بار وضاحت بھی کی ہے، ہمارا کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہیں ہے کہ ڈرون پاکستان سے افغانستان جائیں گے۔