ہندوستان کے مشہور تاجر انل امبانی سے مودی ہوئے ناراض! ای ڈی نے کی یلائنس گروپ کے خلاف بڑی کارروائی
ہندوستان میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے معروف تاجر اور صنعتکار انل امبانی کے ریلائنس گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے گروپ کے تمام اداروں سے وابستہ تقریباً تین ہزار کروڑ روپے مالیت کے اثاثے قرق کرلئے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان : ہندوستانی میڈیا کے مطابق قرقی کے یہ احکامات اکتیس اکتوبردوہزارپچیس کو پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت جاری کیے گئے تھے۔ جن املاک کو قرق کیا گیا ہے ان میں ممبئی کے باندرہ ویسٹ، پالی ہل میں واقع ان کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔

ای ڈی کی کارروائی کے دوران انل امبانی کے ریلائنس گروپ کی جن املاک کو قرق کیا گیا ہے ان میں ممبئی کے پالی ہل میں واقع رہائش، نئی دہلی میں واقع ریلائنس سینٹر کی پراپرٹی اور نوئیڈا، غازی آباد، ممبئی، پونے، تھانے، حیدرآباد، چنئی اور مشرقی گوداوری میں واقع کئی دیگر جائیدادوں میں آفس کیمپس، رہائشی یونٹیں اور پلاٹ شامل ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ انل امبانی کی ممبئی کے باندرا ویسٹ کے پالی ہل میں واقع رہائش گاہ کافی مشہور ہے۔