Nov ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • قیدیوں کو موت کی سزا، اسرائيلی حکومت کی فسطائی ماہیت کی عکاسی

صیہونی حکومت کی اندرونی سلامتی کمیٹی میں، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی منظوری کو حماس نے اسرائيلی حکومت کی فسطائی ماہیت کی عکاسی سے تعبیر کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غاصب صیہونی حکومت کی اندرونی سلامتی کمیٹی میں فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی منظوری کے بعد حماس نے ایک بیان جاری کرکے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ حماس نےکہا ہے کہ اس بل کی منظوری نے صیہونی حکومت کی نفرت انگیز فسطائی ماہیت کو آشکار کردیا ہے۔

 حماس نے اپنے اس بیان میں بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور متعلقہ قانونی اور انسانی حقوق کے اداروں سے غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس