Apr ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی ریاست مغربی میں سخت حفاظتی انتظامات میں ووٹنگ

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لئے جمعرات کی صبح سخت حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ شروع ہوئی۔

چھٹے مرحلے میں جن 43 حلقوں میں پولنگ ہورہی ہے ان نشستوں پر کل 306 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں 27 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریاست کے چار اضلاع پر محیط 43 اسمبلی نشستوں کے لئے ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ آج ووٹرز کریں گے۔ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر14 ہزار480 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

آزادانہ ، منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے مرکزی اور ریاستی افواج کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں۔

ٹیگس