Feb ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۰:۴۸ Asia/Tehran
  • خطے کے مفاد میں جنگ نہیں، سفارتی کوششیں زیادہ مؤثر ہیں: ایران کے صدر کا بیان

صدر ایران نے اپنے مصری ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ تہران جنگ کی بجائے سفارت کاری کو ترجیح دیتا ہے کیونکہ جنگ نقصان دہ ثابت ہوگی۔

سحرنیوز/ایران:  صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل جنگ پر ہمیشہ ترجیح رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ فریق مقابل بھی اس بات کو سمجھے گا  کہ ایران کو دھمکیوں اور طاقت کے ذریعے مذاکرات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

صدر مملکت نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی طرف سے ایران میں بدامنی کو ہوا دینے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ نہیں چاہتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ جنگ امریکہ اور ایران کے مفاد میں ہے اور نہ ہی اس خطے کے مفاد میں ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس