Feb ۰۱, ۲۰۲۶ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ جنگ بندی: اسرائیل کی مبینہ خلاف ورزیاں 1450 تک پہنچ گئیں

غزہ کی حکومت کے روابط عامہ ادارے کے مطابق، صیہونی حکومت نے گزشتہ 111 دنوں میں منظم طریقے سے 1450 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ پر صیہونی جارحیت کا سلسلہ ایک دن بھی نہیں رکا ہے اور اوسطا روزانہ 14 بار غزہ پٹی پر بمباری، گولہ باری اور فوجی کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 524 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 1360 فلسطینی اس دوران زخمی ہوئے۔

غاصب صیہونی فوج نے بارہا بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بمباری کی ہے۔

غزہ پٹی کا طبی نظام تقریبا مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور غاصب صیہونی حکومت جنگ بندی میں درج شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 400 نوعیت کی ادویات اور طبی وسائل کو غزہ میں داخل ہونے نہیں دے رہے ہیں۔

غزہ کی حکومت کے ترجمان اسماعیل الثوابتہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران 20 ہزار بچے شہید ہوچکے ہیں اور آج بھی صیہونی فوج غزہ کی فضاؤں کو غیرمحفوظ بنائے ہوئے ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ٹیگس