کشمیرمیں تصادم 2 عسکریت پسند جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i385584-کشمیرمیں_تصادم_2_عسکریت_پسند_جاں_بحق
شمالی کشمیر کے سوپور میں مسلح تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۵ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں تصادم 2 عسکریت پسند جاں بحق

شمالی کشمیر کے سوپور میں مسلح تصادم میں 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے ناتھی پورہ سوپور میں کل رات ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 عسکریت پسند جاں بحق ہو گئے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے اورعلاقے میں آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا جبکہ انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی ۔