ہندوستان، کیمیکل فیکٹری میں آگ لگی، ۱۵ ہلاک
Jun ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran
ہندوستان کے شہر پونے کی ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے کم سے کم بارہ افراد جھلس کر جان دے بیٹھے جبکہ دس لاپتہ ہیں ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق پونے میں واٹر پیوری فائنگ کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ جانے کے باعث کم سے کم بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں-
خبروں میں بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں دس افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں- یہ حادثہ پونے کے صنعتی علاقے میں پیش آیا -
حادثے کے بعد فائربریگیڈ کی گاڑیوں اور امدادی کارکنوں کو روانہ کر دیا گیا- جس وقت فیکٹری میں آگ لگی تھی اس وقت وہاں سینتیس ملازمین موجود تھے جن میں سے متعدد کو بچا لیا گیا ہے- حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔